عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرانے پر سی سی پی اوسے رپور ٹ طلب

عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرانے پر سی سی پی اوسے رپور ٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) صارف عدالت کے جج طاہر نواز خاں نے عدالتی فیصلہ پر عمل درآمد نہ کروانے پر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ فاضل عدالت میں ایک خاتون خدیجہ ذوالفقار نے کیس دائر کر رکھا تھا کہ اس نے صفدرعلی نامی شخص سے گاڑی خریدی اور گاڑی کے ناکارہ نکلنے پر اس نے گاڑی کے مالک سے رجوع کیا تو مالک نے گاڑی واپس لے کر رقم دینے سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے خاتون کی جانب سے دائر کردہ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد کیس کافیصلہ سنایا اور سی سی پی او لاہور کو کیس کی ڈگری پر عمل درآمد کروانے کا حکم دیا تھا۔


فاضل عدالت میں خاتون خدیجہ ذوالفقار نے دوبارہ پیش ہو کر بتایا کہ پولیس عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کروا رہی ہے جس پر فاضل عدالت نے سخت نوٹس لے لیا ہے اور سی سی پی او پولیس لاہور سے 7 ستمبر تک رپورٹ طلب کر لی ہے۔