وائٹ گولڈ اور 910ہیروں سے مزین انڈہ

وائٹ گولڈ اور 910ہیروں سے مزین انڈہ
 وائٹ گولڈ اور 910ہیروں سے مزین انڈہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈہ وہ بھی اتنا مہنگا!! لندن میں سونے اور ہیروں سے مزین مہنگا ترین انڈہ فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے جس کی قیمت 2لاکھ 15ہزار پاؤنڈز ہے۔ایسٹر کے آمد کے موقع پر پیش کئے گئے اس مہنگے ترین انڈے کو 18قیراط وائٹ گولڈ سے تیار کیا گیا ہے، جسے ایک نہ دو پورے 910ہیروں سے سجایا گیا ہے۔لندن کی جیولری برانڈ اورVeryFirstToنامی لگڑری برانڈ ویب سائٹ کے باہمی اشتراک سے پیش کئے گئے اس سونے کے انڈے کو اس انداز میں بنایا گیا ہیکہ لاکٹ کی طرح کھل کر فوٹو فریم بن جاتا ہے، جس میں آپ اپنی تصویر لگا سکتے ہیں۔واضح رہے اس مہنگے ترین انڈے کی قیمت برطانیہ میں ایک گھر خریدنے کے برابر ہے۔