ڈائنو سار کے حقیقی پنجے کا دیوقامت نشان پہاڑوں میں دریافت
سڈنی (نیوز ڈیسک) فلم جراسک پارک سے شہرت پانے والے قدیم جانور ڈائنو سار کے حقیقی پنجے کا دیوقامت نشان آسٹریلوی سائنسدانوں نے پہاڑوں میں دریافت کرلیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈائنو سار کے پنجے کا نشار تقریباً چھ فٹ طویل ہے جبکہ اس کی چوڑائی اتنی زیادہ ہے کہ اس کے اندر پانچ، سات آدمی باآسانی لیٹ سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نشان ساروپولڈ نامی لمبی گردن والے ڈائنوسار کے پنجے کا ہے جو تقریباً 14 کروڑ سال قبل اس علاقے میں پایا جاتا تھا۔