چین،ہپناٹائز کرکے سلانے والے کتے کی دھوم
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں آنکھوں سے ہپناٹائز کر کے سلادینے والے کتے کی خوب دھوم ہے۔ کتے نے ایک شو میں شریک افراد کو ہپناٹائز کر کے منٹوں میں خوابوں کی دنیا میں پہنچا دیا۔چین کے ایک ٹی وی شو میں لائے گئے اس کتے کی مالکن کا دعویٰ ہے کہ یہ کسی کو بھی اپنے بس میں کرسکتا ہے۔شو میں مبینہ طور پر صرف اپنی آنکھوں کے ذریعے کتے نے وہاں بیٹھے 11 افراد کو سلادیا۔