پتنگ متاثرین کمیٹی کے چیئرمین شیخ امین قادری نے پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی نوجوان عمر بیگ سے ملاقات

پتنگ متاثرین کمیٹی کے چیئرمین شیخ امین قادری نے پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) آل پاکستان پتنگ متاثرین کمیٹی کے چیئرمین شیخ امین قادری نے پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والے نوجوان عمر بیگ سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کرتے ہوئے ڈور حملے میں زندگی بچ جانے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر پتنگ بازی سے متاثر ہونے والے افراد کو پتنگ بازی کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کے خاتمے تک اور شہریوں کی گردنوں پر قاتل ڈور کے حملوں کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔