قتل کے مقدمہ میںملزم فریقین میں راضی نامہ ہونے کی بنا پر بری
لاہور (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بٹر نے چار سالہ بچے کو اغواءکے بعد قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی فریقین میں راضی نامہ ہونے کی بناءپر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزم خالد پر الزام تھا کہ اس نے چار سالہ بچے رحمان کو اغواءکرنے کے بعد قتل کر دیا تھا جس پر تھانہ گجر پورہ پولیس نے مقتول کے والد الیاس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گزشتہ روز مقتول کے والد الیاس اور والدہ ممتاز بی بی نے عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا کہ ہم نے ملزم کو خداواسطے معاف کر دیا
جس پر فاضل عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے