میر پو ر ضمنی انتخاب ،تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود نے میدان مار لیا

میر پو ر ضمنی انتخاب ،تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود نے میدان مار لیا
میر پو ر ضمنی انتخاب ،تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود نے میدان مار لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میر پور(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیرکے حلقہ ایل اے 3کے ضمنی انتخاب  کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے بیرسٹرسلطان محمود نے پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد اشرف پر کامیابی حا صل کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق مطابق ایل اے 3 میں ضمنی انتخاب کے لئے میں تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود، پیپلز پارٹی کے چوہدری اشرف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہوا جس میں  تمام 115پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹرسلطان محمود 15 ہزار691ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اشرف 12ہزار 811ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔  یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کاامیدوار پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گیا تھاجس کے باوجود تحریک انصاف نے کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔

یمنی باغیوں کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کو ذبح کرنے کی دھمکیاں