میر پور: پیپلز پارٹیٰ کے جلسے سے قبل جیالے آپس میں لڑ پڑے، کرسیوں اور مکوں کی بارش
میر پور(مانیٹرنگ ڈیسک)میر پور میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے پہلے جیالے آپس میں لڑ پڑے۔جیالوں نے اس موقع پر مکوں اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ میڈیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اس جلسے سے خطاب کیا۔ جیالوں میں لڑائی خواتین کے پنڈال کی جانب جانے کی کوششوں پر ہوئی۔ کچھ کارکن جب خواتین کے پنڈال کی جانب جانے لگے تو ان کو روکا گیا جس پر انہوں نے لرائی شروع کر دی۔ بعدازاں وہاں موجود رہنماوں کے سمجھانے پر کارکن پرامن ہوگئے۔