کراچی ایئرپورٹ پر حملہ اے ایس ایف کی نا اہلی ہے : وزیر اعلیٰ سند ھ

کراچی ایئرپورٹ پر حملہ اے ایس ایف کی نا اہلی ہے : وزیر اعلیٰ سند ھ
کراچی ایئرپورٹ پر حملہ اے ایس ایف کی نا اہلی ہے : وزیر اعلیٰ سند ھ
کیپشن: cm sindh

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میر پور خاص(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرا علیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملہ اے ایس ایف کی نا اہلی ہے ،کراچی ایئر پورٹ پر حملہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا ۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس حملے سے قبل بھی کراچی ایئر پورٹ حملے ہو چکے ہیں ، ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز ( اے ایس ایف )نا اہلی کی وجہ سے حملہ ہوا ہے ۔قائم علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے سامان سے کچھ ایسی نشانیاں ملی ہیں جن سے حملہ آورں تک پہنچنے میں مدد ملے گی ۔ذرائع کے مطابق ابھی حملے کو صرف تین روز گزرے ہیں لیکن ایئر پورٹ کی چیک پوسٹوں اور ناکوں پر اہلکارغائب ہیں جبکہ کارگو ٹرمینل پرائیویٹ افراد کے حوالے ہے وہاں سکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے میر پور خاص میں مینگو فیسٹیول کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ آم کی پیداوار کی حیثیت سے ایک شناخت رکھتا ہے ، وفاق کی جانب سے صوبے کے حصے کا پورا پانی نہیں دیا جا رہا ، پانی کی قلت کے باعث آموں کی پیداوار متاثرہ ہو رہی ہے۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی ۔

مزید :

میرپورخاص -