ٹنڈو جان محمد میں خاتون کو زندہ درگور کرنے کی کوشش ناکام

ٹنڈو جان محمد میں خاتون کو زندہ درگور کرنے کی کوشش ناکام
ٹنڈو جان محمد میں خاتون کو زندہ درگور کرنے کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میر پور خاص (ویب ڈیسک) ٹنڈوجان محمد پولیس نے عورتوں کے سوداگرٹولے کی جانب سے خواتین کو زندہ دفن کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزمان نے مغوی خاتون کا سوداکرکے زبردستی نکاح کروانے کی بھی کوشش کی۔ خاتون کے انکار پر سوداگروں نے خاتون کو مار کر یا زندہ دفن کرنے کیلئے قبر بھی کھود رکھی تھی۔ پولیس نے کارروائی کرکے خاتون کو بازیاب کروالیا۔ سوداگرٹولے کی خواتین نے ہنگامہ آرائی کرکے ملزمان کو فرار کروادیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق ٹنڈوجان محمد کے وارڈ نمبر 3 میں دوست جروار کے گھر پر ٹنڈو جان محمد پولیس نے چھاپہ مار 26 سالہ خاتون سائرہ چانگ کو بازیاب کرالیا، جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ سائرہ چانگ گزشتہ 3 ماہ قبل عورتوں کے سوداگر ٹولے کی پرویز جرور، شہزاد پنجابی اور فتح محمد عرف کارو نے اغوا کرکے نیاز ساند سے پیسے لے کر سودا کرکے زبردستی نکاح کروادیا۔ 2 ماہ تک چیلھ بند کے علاقے میں اس کو گھر میں قید کرکے رکھا گیا، جبکہ خاتون کے مسلسل انکار پر مذکورہ شخص نے سائرہ چانگ کو واپس وداگرٹولے کے حوالے کردیا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
گزشتہ کئی روز سے خاتون کو ٹنڈو جان محمد میں ایک کمرے میں بند کرکے رکھا گیا تھا اور دوبارہ خاتون کو فروخت کرنے کیلئے سوداگروں کی ضلع تھرپارکر کے شہر ننگرپارکر کی پارٹی سے ڈیل کی جارہی تھی۔ اچانک پولیس نے چھاپہ مار کر خاتون کو بازیاب کروالا جبکہ چھاپے کے دوران سوداگر ٹولے کی خواتین نے پولیس سے شورشرابہ کرتے ہوئے ہنگامہ برپاکردیا، جس کے باعث ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے گھر کے مالک دوست جروار کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا اور بازیاب ہونے والی خاتون کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے لیڈیز پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

مزید :

میرپورخاص -