فوجی عدالت کا فیصلہ معطل،سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے
اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ نے فوجی عدالت کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے پھانسی کی سزا یافتہ دو ملزمان کی اپیلوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کرکے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ، بدھ کو کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی رکنی بنچ نے کی،یا د رہے کہ فضل ربی اور سیدرحیم پر سوات میں دہشتگردی کا الزام تھا فوجی عدالت نے دونوں ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی تاہم ملزمان کی جانب سے فوجی عدالت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے اور عدالت عظمیٰ نے ملزمان کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر کے فوجی عدالت کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے ۔