حکومت کلببھوشن کے معاملہ پر پاکستانی قانون کے مطابق فیصلہ کرے: خورشید شاہ

حکومت کلببھوشن کے معاملہ پر پاکستانی قانون کے مطابق فیصلہ کرے: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وفاقی نظام کو کمزور کیا‘ وفاق نے چھوٹے صوبوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا‘ حکومت لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے‘ ہمیں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہیں‘ پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے‘ عالمی عدالت انصاف جانے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی‘ وزیر داخلہ بیمار ہیں ان کا ذہن کام نہیں کرتا‘ حکومت کلبھوشن کے معاملے پر پاکستانی قانون کے مطابق فیصلہ کرے‘ عمران خان خیبر پختونخواہ جیسی سونامی سندھ نہ لائیں۔ میڈیا سے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے متعلق حکومت کے تمام دعوے ناکام ہوچکے ہیں ساڑھے چھ سے سات ہزار میگا واٹ بجلی کا شارٹ فال ہے۔ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج صرف سندھ نہیں پورے ملک کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ہمیں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہیں۔ حکومت تعلیم‘ صحت اور زراعت کیلئے کوئی کام نہیں کرسکی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے وفاق کو کمزور کرنے کی مہم چلائی۔ نواز شریف نے وفاقی نظام کو کمزور کیا۔ وفاق نے چھوٹے صوبوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔ پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے۔ کلبھوسن کے معاملے پر ہم ناکام ہوئے۔ نواز شریف نے آج تک کلبھوشن کا نام نہیں لیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف جانے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ وزیر داخلہ بیمار ہیں ان کا ذہن کام نہیں کرتا۔ عمران خان خیبرپختونخوا جیسی سونامی سندھ نہ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کلبھوشن کے معاملے پر پاکستانی قانون کے مطابق فیصلہ دے۔
خورشید شاہ