شمالی کوریاکاایک اور میزائل کا تجربہ

شمالی کوریاکاایک اور میزائل کا تجربہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیانگ یانگ (آئی این پی)شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر امریکی اور بین الاقومی دباؤ اور پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے ایک نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا،رواں برس کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا دسواں تجربہ ہے،ادھر جنوبی کوریا کے صدر نے قومی سلامتی کی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر امریکی اور بین الاقومی دباؤ اور پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے ایک نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج کے چیفس آف سٹاف کے مطابق یہ تجربہ اتوار کی دوپہر دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوب میں کیا گیا اور اس میزائل نے مشرق کی جانب تقریبا پانچ سو کلومیٹر کا سفر کیا۔ تاہم اس بارے میں انہوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔