پاک بحریہ کے ایک ریئر ایڈمرل اور 2کموڈورز کی وائس ایڈمرل اور ریئر ایڈمرل کے عہدوں پر ترقی

پاک بحریہ کے ایک ریئر ایڈمرل اور 2کموڈورز کی وائس ایڈمرل اور ریئر ایڈمرل کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی )پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل عبد العلیم کو وائس ایڈمرل اور کموڈور نوید اشرف اور کموڈور اویس احمد بلگرامی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ وائس ایڈمرل عبد العلیم نے 1984 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ دونوں افسرامتیازی پیشہ ورانہ کیریئر کے حامل آفیسر ہیں جو کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اہم کمانڈ تقرریوں میں میزائل بوٹ اورپاک بحریہ کے تباہ کن بحری جہاز کی کمانڈ، ہیڈ کوارٹرز نیو سینٹ بحرین میں کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-، کمانڈنٹ پی این ایس بہادر ،کمانڈر25thڈسٹرائر اسکواڈرن، کمانڈنٹ پی این وار کالج لاہور اور فلیگ آفیسر سی ٹریننگ شامل ہیں ۔ ان کی آخری تقرری بطور کمانڈر کوسٹ تھی۔ ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میں نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری ، چیف انسپکٹر (نیوی) اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹس) شامل ہیں ۔ وائس ایڈمرل عبدالعلیم پاکستان نیوی وار کالج ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور یو ایس نیول وار کالج کے گریجویٹ ہیں۔ غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیاہے۔ فی الوقت نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں چیف آف اسٹاف (پر سنیل) کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں ۔ ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے 1989میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنی امتیازی سروس کے دوران آپ کئی اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں پر فائز رہے۔