ملتان : مضر صحت کھانا کھانے سے 12 افراد بےہوش

ملتان : مضر صحت کھانا کھانے سے 12 افراد بےہوش
ملتان : مضر صحت کھانا کھانے سے 12 افراد بےہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر اولیاءمیں مضمر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد بے ہوش ہو گئے ہیں ، بےہوش ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ملتان کے علاقہ رنگیل پور میں عید کے تیسرے روز گھر میں ہی چاول اور سموسے کھانے سے بارہ افراد بے ہوش ہوگئے ، اب تک یہ نہیں پتہ چل سکا کہ بے ہوش ہونے والے افراد چاولوں سے بے ہوش ہوئے یا سموسے باسی تھے۔ متاثرہ افراد میں 5 مرد ، 3 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں جن کی عمریں 7 سال سے 50 سال کے درمیان ہیں۔ بے ہوش ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد کےلئے نشتر ہسپتال کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز انہیں طبی امداد دے رہے ہیں ۔ڈاکٹرز کے مطابق تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

ملتان -