قندیل بلوچ کو قتل کرکے لاش دریا برد کرنے کا ارادہ تھا: ملزم وسیم کا انکشاف

قندیل بلوچ کو قتل کرکے لاش دریا برد کرنے کا ارادہ تھا: ملزم وسیم کا انکشاف
قندیل بلوچ کو قتل کرکے لاش دریا برد کرنے کا ارادہ تھا: ملزم وسیم کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) قندیل بلوچ قتل کیس میں انکشافات کا سلسلہ جاری ہے اور اب حالیہ انکشاف نے پولیس کو بھی چکرا کر رکھ دیا ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش گاڑی میں ڈال کر دریا برد کرنے کا ارادہ تھا۔ لاش دریا برد کرنے کے بعد گمشدگی کا شور مچایا جاتا جبکہ ملزم نے بیرون ملک جانے کی بھی تیاری کررکھی تھی ۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ قندیل کے گھر کی گلی میں قتل سے ایک روز قبل ہی فوتگی ہوئی تھی جس کی وجہ سے گلی میں کافی رش تھااور وہ قندیل کی لاش گاڑی میں نہیں ڈال سکے اور پولیس کی بروقت کارروائی سے بیرون ملک فرار ہونے سے پہلے ہی پکڑا گیا۔

مزید :

ملتان -