گلگشت ملتان میں ڈاکوؤں نے جج کو لوٹ لیا، مقدمہ درج
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگشت ملتان میں ڈاکوؤں نے جج کو لوٹا اور فرار ہوگئے جبکہ مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔
پاک سوزوکی کااپنے ماڈل ' کلٹس' کی بکنگ بند کرنے کااعلان
تفصیلات کے مطابق جہاں پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے اسی عدم تحفظ کی فہرست میں اب جج صاحبان بھی شامل ہوگئے ہیں ۔ملتان میں گلگشت کے علاقے میں ڈاکوؤں نے سرعام جج سے لوٹ مارکرکے سکیورٹی کے جھوٹے دعوؤں کا پول کھل دیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس کو جج کاشف رضا نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیارر کیا کہ وہ سبزہ زار کالونی میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نمودار ہوئے اور مجھ سے گن پوائنٹ پر 16ہزار روپے اور 2موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔تاہم پولیس حکام کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔