وزیرمملکت کا دورہ شجاع آباد، بجلی کے زائد بل اور میپکو کیخلاف شہر بجلی کے بڑے کھمبے پر چڑھ گیا

وزیرمملکت کا دورہ شجاع آباد، بجلی کے زائد بل اور میپکو کیخلاف شہر بجلی کے بڑے ...
وزیرمملکت کا دورہ شجاع آباد، بجلی کے زائد بل اور میپکو کیخلاف شہر بجلی کے بڑے کھمبے پر چڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کے زائد بلوں سے پوری قوم تنگ ہے لیکن شجاع آباد کا رہائشی اللہ وسایا وزیرمملکت عابد شیر علی کے دورہ کے موقع پر بجلی کے بل لیے کھمبے پر چڑھ گیا اور دعویٰ کیاکہ میپکو اس کے خلاف تادیبی کارروائی پر اترآئی ہے تاہم تین گھنٹے بعد ایکسیئن واپڈاسے مذاکرات کے بعد کھمبے سے نیچے اترآیا۔
بجلی کے بڑے کھمبے پر چڑھے اللہ وسایا نے نجی ٹی وی چینل کو بتایاکہ اس کا چھوٹا ساچائے کا ٹھیلا اور گھر ہے جس میں ایک بلب اور ایک پنکھاہے لیکن اسے ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کی طرف سے ایک لاکھ روپے بجلی کابل بھیج دیاگیا۔ اللہ وسایا نے دعویٰ کیاکہ اس کے پڑوس میں مقیم میٹرریڈر چوہدری منیر بجلی چوری کرتاتھا جس کی ویڈیو بنا کر اس نے میپکو حکام کو دی جس کے بعد چوہدری منیر کیخلاف تادیبی کارروائی کی بجائے کچھ عرصہ بعد اس پر مقدمہ کرادیاگیا ، مقدمے سے بچ نکلنے کے بعد میپکو کی طرف سے جان بوجھ کر اسے اضافی بل بھیجا جاتاہے جس پر وہ آئے روز دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہے ۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق واپڈا ایکسیئن سے اللہ وسایا کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ، میٹرریڈر چوہدری منیر کو معطل کردیاگیاجبکہ بجلی کے بل کی اصلاح کی بھی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد اللہ وسایاکھمبے سے نیچے اترآیا۔

مزید :

ملتان -