مسلم لیگ ن نے جاوید ہاشمی کی حمایت ،باغی نے صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے معذول صدر جاوید ہاشمی کی حمایت جبکہ جاویدہاشمی نے پی ٹی آئی کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملہ کرنیوالے مبینہ ملزم بلال عرف بلو بٹ کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت نے جاویدہاشمی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اوراُنہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔
ذرائع کے مطابق بلو بٹ کو جاوید ہاشمی کی جیت کا ٹاسک دیاگیاہے اورا س سلسلے میں اُنہوں نے لاہورمیں لیگی قیادت سے بھی ملاقات کی ۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ عمران خان کو بتایا، پارٹی کے برے دن آگئے ہیں اورتحریک انصاف کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔اُن کاکہناتھاکہ ایسی پارٹی کارکن نہیں رہناچاہتاجو جمہوریت کے خلاف سازش کرے ، کچھ لوگ عمران خان کی تباہی کا باعث بنیں گے جو دراصل منافق ہیں ۔