ملتان ایئرپورٹ پر دبئی سے آنیوالے 2 مسافروں سے 110 قیمتی موبائل فون برآمد
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایئرپورٹ کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنیوالے2 مسافروں سے 110 قیمتی موبائل فون برآمد کرلئے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملتان ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئےدبئی سے آنیوالے 2 مسافروں سے 110 قیمتی موبائل فون برآمد کرکے مسافروں کو حراست میں لے لیا ہے۔کسٹم حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے اور ان کے سامان سے 2 لیپ ٹاپ بھی برآمد کئے گئے ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔