سنٹرل جیل ملتان میں جشن آزادی والی بال ٹورنامنٹ ، عمر قید اور سزائے موت کے قیدیوں کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

سنٹرل جیل ملتان میں جشن آزادی والی بال ٹورنامنٹ ، عمر قید اور سزائے موت کے ...
سنٹرل جیل ملتان میں جشن آزادی والی بال ٹورنامنٹ ، عمر قید اور سزائے موت کے قیدیوں کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنٹرل جیل ملتان میں جشن آزادی والی بال ٹورنامنٹ کے دوران جیل عملے اور قیدیوں نے خوب جشن منایا اور ایسا بھنگڑا ڈالا کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ عمر قید اور سزائے موت کے قیدیوں میں کھیلا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سنٹرل جیل ملتان میں ماہ آزادی کی مناسبت سے جشن آزادی والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں قیدیوں کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں عمر قید اور سزائے موت کے قیدیوں کی ٹیمیں پہنچی ہیں جن کے درمیان فائنل میچ جاری ہے۔


فائنل کے انعقاد سے قبل قیدیوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈالے جس میں جیل عملے نے بھی شرکت کی اور قیدیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی جیل خانہ جات تھے جو قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کو بھنگڑے ڈالتا دیکھ کر خود پر قابو نہ رکھ پائے اورخود بھی میدان میں اتر آئے اور خوب دھمال ڈالی۔

مزید :

ملتان -