قندیل قتل ، مکمل چالان کیلئے 7 ویں بار مہلت مانگنے پر تفتیشی افسر کیخلاف مقدمے کا حکم

قندیل قتل ، مکمل چالان کیلئے 7 ویں بار مہلت مانگنے پر تفتیشی افسر کیخلاف ...
قندیل قتل ، مکمل چالان کیلئے 7 ویں بار مہلت مانگنے پر تفتیشی افسر کیخلاف مقدمے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس کا مکمل چالان پیش کرنے کے لئے 7 ویں بار مہلت مانگنے پر دوبارہ سی پی او ملتان کو تفتیشی افسر کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 اگست تک ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فاضل عدالت میں کیس کی گزشتہ روز سماعت پر بھی پولیس تھانہ مظفر آباد کی جانب سے تمام ملزموں مفتی عبدالقوی ، اسلم شاہین، عارف اور محمد اکرم کا چالان اور پی ایف ایس اے لیبارٹری کی رپورٹ پیش نہیں کی گئی اور مزید مہلت طلب کی گئی۔ نیز پولیس کی جانب سے گرفتار ملزموں وسیم اور حق نواز کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا اور ملزم عبدالباسط ضمانت پر ہونے کی وجہ سے پیش ہوا۔ دریں اثناءاشتہاری ملزم ظفر گرفتار نہ ہونے کیوجہ سے پیش نہیں کیا جا سکا، گزشتہ سماعتوں پر تفتیشی آفیسر کی ایک ماہ کی تنخواہ فرق کرنے اور شو کاز نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ہی پی او کو کارروائی کے احکامات دیئے گئے تھے۔

مزید :

ملتان -