جنرل محمود گن پوائنٹ پر بھی نواز شریف سے استعفیٰ پر دستخط نہیں کراسکے : جا وید ہا شمی
ملتان (ویب ڈیسک ) معروف سیاست دان جا وید ہاشمی نے کہا ہے کہ جنرل محمود گن پوائنٹ پر بھی نواز شریف سے استعفیٰ پر دستخط نہیں کراسکے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بتایا گیا تھا کہ 1999میں جنرل محمود استعفیٰ لینے کے لیے نوازشریف کے پاس آئے، نوازشریف نے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟
جنرل محمود نے کہا کہ یہ آپ کا استعفیٰ ہے اوراسمبلیوں کو تحلیل کرنے کا حکم ہے.جا وید ہا شمی نے انکشا ف کیا کہ نوازشریف نے کہا کہ اگرمیں دستخط نہ کروں ؟ جس کے جواب میں جنرل محمود نے ریوا لر نکا ل لیا.نوازشریف نے کہا کہ کیا آپ مجھے ماردیں گے، جنرل محمود نے کہا کہ ہاں میں مار دوں گا.جا وید ہا شمی نے کہا کہ نواز شر یف نے جواب دیا کہ مجھے ماردو لیکن جنرل محمود نے نواز شریف کو مارنا نہیں تھا اور انہوں نے نہ نواز شریف کو نہ ما را.
جاوید ہا شمی نے مز ید کہا کہ یہ سٹوری جنرل راشد قریشی کے بندے نے عمران خان کو بتائی، جا وید ہا شمی نے کہا کہ میں آئندہ الیکشن لڑوں گا ،دیکھیں گے کون مجھے قبول کرتا ہےکون نہیں، انہو ں نے کہا کہ تحریک انصا ف کے اندر جو صورت حال پیدا کی گئی میں اکیلے اس کے خلاف لڑ رہا تھا عمران خان کہتے تھے جیسےہی لاہورمیں اکٹھے ہوں گے نوازشریف کا استعفی آجائےگا۔