قوم سے یہ نہیں کہا تھا راتوں رات بجلی آجائیگی: عابد شیر

قوم سے یہ نہیں کہا تھا راتوں رات بجلی آجائیگی: عابد شیر
قوم سے یہ نہیں کہا تھا راتوں رات بجلی آجائیگی: عابد شیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں سحر اورافطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، ہم نے قوم کو یہ نہیں کہا تھا کہ راتوں رات بجلی آجائیگی، ہماری کوششوں سے آج ملک میں کہیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی جبکہ صنعتیں لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں، رواں برس کے آخر تک ملک میں بجلی کی پیداوار 21 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ جائیگی لیکن بجلی وہاں ملے گی جہاں لوگ بل دیتے ہیں‘ چوری کرنے والوں کی بجلی کاٹ دیں گے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران عابد شہرعلی نے کہا کہ گزشتہ برس ان ہی ایام میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک تھا لیکن رواں برس کئی علاقوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا پہنچا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی طلب بڑھی۔ بجلی بحران پر اپوزیشن کے احتجاج پر وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور دیگر مخالفین لوڈشیڈنگ کم ہونے اور سستی بجلی دینے پراحتجاج کرنے جارہے ہیں، پنکھے اٹھا کر احتجاج کرنے والوں نے اپنے دور میں ایک میگاواٹ بھی پیدا نہیں کی۔ عابد شیر علی نے کہا کہ پانامہ کیس میں حسن، حسین اور مریم نوازکلیئر ہوچکے ہیں، مریم نوازکو پانچ رکنی بنچ نے کلیئر قرار دیا ہے، ہم نے عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کا احترام کیا ہے لیکن الزام لگانے والے ثبوت نہیں دے سکے، مریم نوازکی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے لوگ خوفزدہ ہیں۔

اعتزاز احسن پر توہین عدالت بنتی ہے کہ انہوں نے معزز ججز کے خلاف بات کی۔ ایل پی جی کے ٹھیکے لینے پر اعتزاز احسن کا احتساب شروع ہونا چاہئے۔ عمران خان کے والد کو سزا کے طور پر سرکاری ملازمت سے معطل کیا گیا، خود عمران خان کی زندگی جھوٹ پر مبنی ہے۔ نیوز لیکس سے متعلق عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار جواب دیں گے۔

مزید :

ملتان -