چار ڈاکوتھانہ الپاکی حوالات توڑ کر فرار، پولیس والے چھت پر سوتے رہ گئے,ایچ او سمیت پورا تھانہ تبدیل

چار ڈاکوتھانہ الپاکی حوالات توڑ کر فرار، پولیس والے چھت پر سوتے رہ گئے,ایچ او ...
چار ڈاکوتھانہ الپاکی حوالات توڑ کر فرار، پولیس والے چھت پر سوتے رہ گئے,ایچ او سمیت پورا تھانہ تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث چار ملزم تھانہ الپاکی حوالات توڑ کر فرارہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملتان کے تھانہ الپاکی میں ڈکیتی مقدمات میں ملوث چار ملزم قید تھے ، پولیس والے رات کو تھانہ کی چھت پر سونے کے لئے گئے تو ملزمان نے پولیس کی غفلت کا فائدہ اٹھا کر حوالات توڑ دی اور فرار ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈکیتی کے ان ملزمان میں شامل مشتاقی ہراج چوتھی بار حوالات توڑ کر فرار ہوا ہے جس میں اسی تھانے سے وہ دوسری بار فرار ہوا ہے جبکہ ایک بار ملحقہ قریبی تھانے سے فرار ہو ا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان جب حوالات توڑنے میں مصروف تھے تمام چھت پرجا کر سو رہے تھے اور حوالات کی سکیورٹی پر کوئی تعینات نہ تھا ۔ اعلی پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سمیت پورا تھانہ تبدیل کر دیا ہے ان کی جگہ نئے ایس ایچ او اور پولیس اہلکار تعینات کئے جائیںگے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے جبکہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ واقعہ غفلت کا نتیجہ تھا یا ملی بھگت کا شاخسانہ ۔

مزید :

ملتان -