پولیس کا ملتان میں سرچ آپریشن ،2ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور شراب برآمد
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے ملتان میں سر چ آپریشن کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ اور شراب برآمد کرلی۔
شاہد آفریدی کوکرکٹ اکیڈمی کے لیے جگہ دینے کوتیارہیں:میئرکراچی
تفصیلات کے مطابق ملتان میں جلال لپور کے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کے دوران مستقل رہائش پذیر اور کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کئے ہوئے 170افراد کی بائیومیٹرک تصدیق سمیت ان کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2افراد کو موقع سے حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور شراب بھی بر آمد کر لی گئی۔بعد ازاں پولیس نے زیرحراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا ۔