ملتان پولیس ایک اور کارنامہ ،زیادتی کا شکارخاتون پر تھانے کی بجائے پنچائیت سے فیصلے کا دباﺅ
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان پولیس کاایک کارنامہ سامنے آگیاہے ،جس میں زیادتی کی شکار ایک خاتون پر پولیس کی جانب سے دباﺅ دیا جارہا ہے کہ وہ اپنا معاملہ پولیس کی بجائے پنچائیت سے حل کروائیں۔
تفصیلات کے مطابق آج متاثرہ خاتون نے اہل علاقہ کے ساتھ مل کر ملتان، نواں کوٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا،جس میں ان کا کہنا تھا کہ مقدمے کی ایف آئی آر2اگست کودرج کرائی گئی لیکن پولیس ملزمان کو تحفظ دینے میں مصروف ہے۔متاثرہ خاتون کاکہنا تھا کہ ایس ایچ اومظفرآبادڈی این اے ٹیسٹ کرانے کی بجائے صلح کےلئے دباوڈال رہاہے،جبکہ ملزمان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔نجی ٹی وی اب تک کے مطابق جب ایس ایس پی آپریشن سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب کے بعد اسرائیل نے بھی الجزیرہ چینل بند کرنے کی دھمکی دے دی