73 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معیشت کی بہتری کے حکومتی دعوے درست قرار دیدئیے، 26 فیصد متفق نہیں: گیلپ سروے
ملتان (آئی این پی) تین چوتھائی پاکستانیوں نے حکومت کی جانب سے کئے گئے ملکی معیشت کی بہتری کے دعوے کو درست قرار دیا۔ گیلپ پاکستان کی مددسے کیے گئے حالیہ سروے میں مجموعی طور پر 73 فیصد پاکستانیوں نے حکومت کی جانب سے کیے گئے ملکی معیشت کی بہتری کے دعوے کو درست قرار دیا جبکہ 26 فیصد پاکستانی اس سے غیر متفق ہیں۔
اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔
گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ پاکستان کی مدد سے کئے گئے گیلانی ریسرچ فاﺅنڈیشن کے حالیہ سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب مرد و خواتین سے یہ سوال پوچھا گیا کہ حال میں ہی حکومت کی جانب سے پاکستانی معیشت میں بہتری کے دعوے کیے جارہے ہیں۔آپ کے خیال میں پاکستانی معیشت میں بہتری کے حکومتی دعوے کس حد تک درست ہیں؟ اس سوال کے جواب میں 37 فیصد جواب دہندگان کے مطابق پاکستانی معیشت میں بہتری کا حکومتی دعویٰ بہت زیادہ درست ہے، 36 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ کسی حد تک درست ہے، 16 فیصد افراد کے مطابق کسی حد تک غلط جبکہ 10 فیصد افراد سمجھتے ہیں غلط ہے، تاہم ایک فیصد افراد نے اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا۔