منی لانڈرنگ میں مبینہ ملوث قیدی قمر عباس گوندل کون؟

منی لانڈرنگ میں مبینہ ملوث قیدی قمر عباس گوندل کون؟
منی لانڈرنگ میں مبینہ ملوث قیدی قمر عباس گوندل کون؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں بند قمر عباس گوندل نامی ملزم جس کے حوالے سے قومی اسمبلی میں طارق بشیر چیمہ مسلم لیگ (ق) نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے 125 صفحات کا خط اپنی بیوی کے ذریعے انہیں بھیجاہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت پانامہ کیس میں عدالت اسے طلب کرے تاکہ وہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے جن کیلئے کام کرتا رہا ہے ان کے بارے میں بتاسکے۔

روزنامہ خبریں کے ذرائع کے مطابق قمر عباس کا والد محض 15 ایکڑ زمین کا مالک ہے اور چک نمبر 76 ڈی این بی میں رہائش پذیر ہے۔ اخبار کے مطابق قمر عباس کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں رہا اور اس کے پاکستانی اکاﺅنٹ سے مبینہ طور پر اس کے اپنے ہی لندن اکاﺅنٹس میں 12 ارب 88 کروڑ روپے کے قریب رقم منتقل ہوئی جیسا کہ یہ شخص لندن میں گرفتار ہوا تو اس کے پاس سے 18 لاکھ پاﺅنڈ تقریباً 25 کروڑ روپے کیش برآمد ہوئے جس کی بناءپر یہ وہاں گرفتار ہوا، مقدمہ چلا اور 7 برس سزا ہوئی، تین سال بعد ضمانت پر رہا ہوا اور اپنا کیس ادھورا چھوڑ کر پاکستان واپس آگیا اور کافی عرصہ مسلم لیگ ن کے رہنما خالد ججہ کے قریب رہا۔

2013ءکے الیکشن میں اسے ن لیگ سے ایم پی اے کا ٹکٹ ملنے کی امید تھی اور اسی امید پر اس نے علاقہ میں بطور امیدوار اپنی پبلسٹی بھی شروع کردی تھی تاہم کسی وجہ سے اسے مسلم لیگ ن سے ٹکٹ نہ ملا اور وہ ٹکٹ حلقہ 276 سے چودھری سعد مسعود کو مل گیا۔ اسی دوران قمر عباس گوندل نے خالد ججہ سے ناراض ہوکر مخالف امیدوار مسلم لیگ (ق) کے ڈاکٹر افضل کی انتخابی مہم چلانا شروع کردی۔ بعدازاں یہ علاقے میں کوئی کاروبار کرتا ہوا نظر نہ آیااور دسمبر 2014ءمیں اے پی ایس کے واقعہ کے بعد جب مفرر ملزموں کی فہرستیں برطانیہ سے آئیں تو اسے 20 مارچ 2015ءکو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں بند کردیا گیا جہاں پر یہ اپنی باقی سزا پوری کررہا ہے۔ واضح رہے کہ جب قمر عباس گوندل کا فیس بک اکاﺅنٹ چیک کیا گیاتو وہاں معلوم ہوا کہ موصوف نے اپنی ڈی پی میں میاں نواز شریف کے ساتھ ایک تصویر لگائی ہوئی ہے۔

مزید :

ملتان -