خاتون نے 30 سالہ آشنا پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیراں غیب کے علاقے میں خاتون نے گھر آئے ہوئے اپنے آشنا پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی جس کے نتیجے میں متاثرہ شخص بری طرح جھلس گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیراں غیب کی شادی شدہ خاتون عذرا کی مبینہ طور پر 30 سالہ محمد رمضان سے دوستی تھی ۔ آج (منگل کو) رمضان جب عذرا سے ملنے آیا تو اس نے کسی بات پر مشتعل ہو کر نوجوان پر مٹی کا تیل چھڑک کر اسے آگ لگادی اور خود فرار ہوگئی۔ آگ لگنے کے باعث رمضان بری طرح جھلس گیا اور اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت سخت تشویشناک ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ رمضان کے جسم کا 50 فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ آگ عذرا نے لگائی یا رمضان نے خود ہی کسی بات پر مشتعل ہو کر آگ لگائی ہے۔ ملزمہ فرار ہے تاہم تحقیقات کیلئے اس کی ماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔