جمشید دستی کی چکی میں بارش کا پانی جمع رات کھڑے ہو کر گزاری
ملتان(ویب ڈیسک)سینٹرل جیل میں اسیر ایم این اے جمشید دستی کی چکی میں بارش کا پانی جمع ہوگیا،ساری رات کھڑے ہوکر گزاری۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ہونے والی تیز بارش کا پانی حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سنٹرل جیل کے سکیورٹی وارڈ میں قید جمشید دستی کی چکی میں جمع ہو گیا،جس کی وجہ سے انہیں ساری رات کھڑے ہوکر گزارنا پڑی۔
مقامی اخبار کے مطابق جمشید دستی کو تین دن گزرنے کے باوجود تاحال کپڑے تبدیل کرنے کیلئے نہیں دیئے گئے ، انہیں باہرسے بھجوائی جانیوالی اشیا بھی واپس کر دی گئیں جس کی وجہ سے ایم این اے کو سنٹرل جیل مشکلات کا سامنا ہے ۔دوسری جانب عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی گرفتاری کیخلاف مظاہرے جاری ہیں ، دستی کے حامیوں کیخلاف بھی آپریشن کا امکان ہے۔
مزید خبریں :میچ سے قبل سری لنکن ٹیم کے کپتان کیساتھ ایسا کام ہو گیا کہ پاکستان کی جیت یقینی ہو گئی