قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ملتان میں سرچ آپر یشن ، 8مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ بر آمد

ملتان

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 8مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کر لیا۔

افغان فورسز کو مسلح کرنے کے لئے امریکا نے 76 ارب ڈالر خرچ کیے:امریکن رپورٹ
تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے سمیجہ آباد میں مقامی پولیس کی نفری کے ہمراہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران 470گھروں کی تلاشی لی اور 350افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور ان کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی ۔اسی دوران پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے8مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمدہوا ہے،تاہم پولیس نے زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔