قندیل بلوچ قتل کیس،مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت کی سماعت ڈسٹرکٹ جج کی رخصت کے باعث کل تک کیلئے ملتوی

ملتان

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت کی سماعت کل تک ملتوی کر دی، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ،دوران سماعت مفتی عبدالقوی اوران کے وکلااکبربھٹہ اورحافظ عبدالرو¿ف عدالت میں پیش ہوئے جبکہ قندیل بلوچ کے والد اورتفتیشی افسربھی موجود تھے،ڈسٹرکٹ جج کی رخصت کے باعث درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:۔سابق سینیٹر یاسمین شاہ کی بی اے کی ڈگری جعلی قرار،الیکشن کمیشن کا تمام مراعات وصول کرنے کا حکم