مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے والدین غربت کا شکار، آبائی گھر ڈی جی خان منتقل

مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے والدین غربت کا شکار، آبائی گھر ڈی جی خان منتقل
مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے والدین غربت کا شکار، آبائی گھر ڈی جی خان منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (آئی این پی) مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے والدین نے غربت کے باعث ملتان میں کرائے کا گھر چھوڑدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قندیل بلوچ کے والدین ڈی جی خان کے علاقے شاہ صدردین میں واقع اپنے آبائی گھر میں شفٹ ہوگئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ ماڈل کے والدین قندیل بلوچ کی تصویر دیکھ کرآبدیدہ ہوگئے۔ قندیل بلوچ کی والدہ کا کہنا ہے کہ قندیل بیٹوں سے بڑھ کر ہمارا خیال رکھتی تھی لیکن اب غربت کے باعث قندیل کی قبر پر پھول چڑھانے کے پیسے بھی نہیں ہیں۔ 

مزید :

ملتان -