قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت منظور , ناکافی ثبوت جمع کروائے گئے: عدالت

قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت منظور , ناکافی ثبوت جمع ...
قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت منظور , ناکافی ثبوت جمع کروائے گئے: عدالت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت کی طرف قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے، عدالت نے مفتی عبدالقوی کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نااہلی کیس کے بعد جہانگیر ترین کے کیس کا بھی فیصلہ محفوظ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج امیرمحمدخان نے درخواست ضمانت پرسماعت کی، سماعت کے دوران مفتی عبدالقوی کے وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ کا بھائی اسلم شاہین کیس میں نامزد ملزم ہے، لیکن اس کی ضمانت ہوگئی ہے جبکہ مفتی عبدالقوی پر قندیل کے بھائیوں کو اکسانے کا الزام ہے اور سعودیہ سے آنے والی نامعلوم کال پر مفتی عبدالقوی کو ملزم ٹھہرایا جا رہا ہے،وکیل کا مزید کہنا تھا کہ پولی گرافکس رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

سماعت کے دارون سیشن جج امیر محمد خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا  کہ پولیس کی طرف سے مفتی عبدالقوی کیخلاف ناکافی ثبوت جمع کروائے گئے ہیں،مفتی عبدالقوی کے موبائل فون کی ریکارڈنگ سے بھی ٹھوس ثبوت نہیں ملے۔

 دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مفتی عبدالقوی کی ضمانت دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

مزید :

ملتان -