”میری کوئی غلطی نہیں پولیس کی یہ چیز ہی خراب تھی “ مفتی عبدالقوی نے جیل سے رہائی کے بعد ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ہر کوئی دنگ رہ جائے گا
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قندیل بلوچ کیس میں مفتی عبدالقوی گزشتہ روز ضمانت پر رہا ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنی رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جھوٹ نہیں بولا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے والی مشین میں ہی خرابی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی کا کہناتھا کہ میں خوش ہوں کہ میں آج رہا ہو گیاہوں ،لیکن مجھے زیادہ خوشی اس وقت ہو گی جب پولیس قندیل بلوچ قتل کیس کا چالان جمع کروائے گی ۔ان کا کہناتھ کہ میں نے پولیس کے ساتھ پورا تعاون کیاہے ،عدالت جو بھی فیصلہ کر ے گی میں اسے قبول کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے جو وقت جیل میں گزارا اس میں قیدیوں کے بارے میں بہت چیزیں معلوم ہوئیں ہیں ،میں این جی اوز اور سماجی تنظیموں سے گزارش کرتاہوں کہ وہ آگے آئیں جیل میں قید کاٹ رہے معصوم اور بے قصور لوگوں کو یہاں سے نکالنے میں مدد کریں ۔