ملتان ٹرین حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے سبب پیش آیا ، رپورٹ حکومت کو بھجوا دی : سی ای او ریلوے جاوید انور
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) سی ای او ریلوے جاوید انور نے کہا ہے کہ ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جو حکومت کو بھی بھجوائی گئی ہے جس میں ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار قراردیا گیا ہے۔حادثے سے پہلے عوام ایکسپریس کے ڈرائیور نے ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔
جیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ عوام ایکسپریس کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ، ڈرائیور نے سگنل کو نظر انداز کیا جو حادثے کا سبب بنا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
دوسری جانب ڈائریکرٹرویجی لینس ریلوے صائمہ بشیر کہتی ہیں کہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، مال گاڑی کے رکتے ہی سگنل ریڈ کردیا گیاتھا ، ڈرائیور دیکھ لیتا تو شیر شاہ سٹیشن سے روانہ ہی نہ ہوتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جائے حادثہ سے دو کلو میٹر دور ٹرین کو پیلی جھنڈی دکھا کر روکنے کی کوشش کی گئی ،ٹرین ڈرائیور رؤف نے سنگین غفلت کا مظاہر ہ کر تے ہوئے دو سگنل توڑے ، پہلے اسے پیلا سگنل دیا گیا جس پر اس نے ٹرین کو نہیں روکا اور بعد میں دو کلو میٹر کے فاصلے پر ٹرین کو سرخ جھنڈی دی گئی مگر اس پر بھی ڈرائیور نے ٹرین کو بریک نہیں لگائی
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو حکام ایک گھنٹہ بعد جائے حادثہ پر پہنچے اور اپنے ساتھ ٹارچ لائٹیں بھی نہیں لائے جس سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ اندھیرے کی وجہ سے امدادی کاموں کو سرانجام دینے کیلئے صبح ہونے کا انتظار کیا گیا ۔