قندیل بلوچ قتل کیس : پولیس نے مفتی عبدالقوی کو حراست میں لینے کافیصلہ کر لیا ، موبائل فون بھی قبضے میں لے لئے

قندیل بلوچ قتل کیس : پولیس نے مفتی عبدالقوی کو حراست میں لینے کافیصلہ کر لیا ، ...
قندیل بلوچ قتل کیس : پولیس نے مفتی عبدالقوی کو حراست میں لینے کافیصلہ کر لیا ، موبائل فون بھی قبضے میں لے لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو حراست میں لینے کا فیصلہ کر لیا ۔

نیو نیوز کے مطابق پولیس نے قندیل بلوچ کے قتل میں اعانت کے جرم میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی سے تفتیش کے بعد سامنے آنے والی پیش رفت کے بعد انہیں گرفتا ر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس حکام نے مفتی عبدالقوی کے دونوں موبائل بھی قبضے میں لیکر فرانزک ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوا دیے ہیں ۔ اس کے علاوہ مفتی عبدالقوی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار دیگر ملزمان کا بھی پولی گرافک ٹیسٹ لیا جا چکا ہے جس سے ملزمان کے جھوٹ او ر سچ کے بارے میں پتہ چلتا ہے ۔