انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شوہر کو قتل کرنے پر خاتون کو سزائے موت سنا دی

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شوہر کو قتل کرنے پر خاتون کو سزائے موت سنا دی
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شوہر کو قتل کرنے پر خاتون کو سزائے موت سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خاتون کو اپنے شوہر کو قتل کرنے پر دو مرتبہ سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنا دی ہے ۔
ڈان نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے لڈن وہاڑی پولیس سٹیشن کی حدود میں خاتون نے انتہائی بے دردی کے ساتھ اپنے شوہر کو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ درج کر کے خاتون کو حراست میں لے لیا گیاتھا ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک خالد محمود نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یاسمین پر اپنے شوہر کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہو گیاہے ۔خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کیلئے اس پر تیزاب پھینکا ۔یاسمین کو انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت سزائے موت سنائی گئی ہے جبکہ 20ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیاہے ۔

مزید :

ملتان -