سیتل ماڑی کے علاقے سے 2 دہشت گرد گرفتار
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے سیتل ماڑی کے علاقے میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت کاشف اور افتخار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق کاشف کا تعلق لاہور سے اور افتخار کا تعلق پاکپتن سے ہے۔ کاشف نے 2012ءمیں افغانستان سے ٹریننگ حاصل کی۔ دونوں دہشت گردوں کو محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔