پولیس کاتھانہ جلال پورکے علاقے حافظ والا میں سرچ آپریشن،4ملزمان گرفتار
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملتان میں پولیس کی جانب سے تھانہ جلال پورکے علاقے حافظ والا میں سرچ آپریشن ہوا جس میں 4ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران ملزمان سے 5کلوچرس اوربڑی مقدارمیں شراب کی بوتلیں بھی پکڑی گئی ہیں۔ملزمان کو نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔
امریکیوں کو خصوصی مراعات ہم نے نہیں دیں ،نیٹو سپلائی روکی اور شمسی ائیر بیس خالی کرایا پھر بھی پیپلز پارٹی پرسی آئی اے ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا جا رہا ہے :حنا ربانی کھر