عسکری قوتیں پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی باتیں نہ کریں: جاوید ہاشمی

عسکری قوتیں پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی باتیں نہ کریں: جاوید ہاشمی
عسکری قوتیں پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی باتیں نہ کریں: جاوید ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے‘ عسکری قوتیں پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی باتیں نہ کریں۔ ملک کو ایک بار پھر کلثوم نواز کی ضرورت ہے۔ کلثوم نواز کا وزیراعظم بننا شاہد خاقان عباسی پر عدم اعتماد نہیں ہو گا‘ ملک کے مفاد میں ہو گا، انتخابات میں مذہبی ووٹ منصوبہ بندی سے الگ کر دیا گیا‘ مسلم لیگ ن کو اپنی آنکھیں کھول لینی چاہئیں۔ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کو انتہائی کم ووٹ ملنا افسوسناک ہے اور پاکستان کا نقصان ہے۔ وفاقی پارٹیوں کے کمزور ہونے سے دشمن کو فائدہ پہنچے گا۔ سپریم کورٹ کے ججز اپنے فیصلوں سے آزادانہ طرز عمل کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ نیب والے غلط باتیں بناتے ہیں۔ پھر ثابت نہیں کر سکتے۔ نیب اب آصف زرداری پر کچھ ثابت کر کے دکھا دے۔

” انہیں تو میری عزت کرنی چاہیے لیکن یہ حساب مانگ رہے ہیں“عمران خان نے کس کے بارے میں یہ بات کہہ دی؟ جان کر ہر پاکستانی حیران پریشان رہ جائے

پریس کانفرنس میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ این اے 120 کا الیکشن بہت بہتر حالات میں ہوا ہے۔ میں کلثوم نواز اور مریم نواز کی کامیابی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ ضمنی الیکشن کا دستور ہے کہ ووٹ کم پڑتے ہیں۔ یاسمین راشد کو بھی کم ووٹ پڑے۔ آج کہہ رہا ہوں 2018ءکا الیکشن بھی مسلم لیگ ن نے جیتنا ہے۔ ملک پارلیمنٹ اور جمہوریت سے چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کو انتہائی کم ووٹ ملے۔ تحریک انصاف کو بھی بڑی جماعت بن کر ابھرنا چاہیے۔ نواز شریف کو پاناما کے نام پر نکالا جاتا ہے، جو چاہتا ہے سپریم کورٹ کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرلیتا ہے۔ موجودہ ججز میں سے کئی مشرف دور میں حلف اٹھا چکے ہیں۔ سپریم کورٹ کے ایسے فیصلے جانبداری لاتے ہیں غیر جانبداری نہیں۔ میں چشم دید گواہ کے طور پر کہہ رہا ہوں کہ ضیاءالحق نے ججز کو حکم دیا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دیں۔

جاوید ہاشمی نے کہاکہ آرمی چیف کہتے ہیں کہ چار سال وزیر خارجہ نہیں تھا ایسی باتیں کھل کر نہ کی جائیں۔ آرمی چیف ہمارے کمانڈر ہیں ان کو قوم کی رہنمائی کرنی چاہئے قوم پہلے ہی تقسیم ہے۔ مذہبی جماعتیں الیکشن کے عمل سے خود کو الگ کرلیں۔ عسکری قوتیں میرے مخالف امیدوار کی حمایت کرتی رہیں۔ میرے پاس عمران خان کے راز دفن ہیں آج کہہ دیں قوم کو بتا دو میں بتا دوں گا۔

مزید :

ملتان -