پولیس کی گرفتاری کیلئے صدر ملتان بار کے چیمبر آمد، شیر زمان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)قائم مقام سی پی اوچودھری سلیم گرفتاری کیلئے صدر ملتان بار شیر زمان کے آفس پہنچ گئے،نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ملتان بار کے صدر شیر زمان آج صبح بار کے اجلاس میں شریک تھے تاہم عدالتی احکامات جاری ہونے کے بعد وہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے ،جبکہ سی پی اوچودھری سلیم کے سینئر وکلا سے مذاکرات جاری ہے اس موقع پر وکلاءکا کہنا ہے کہ شیر زمان کو گرفتار کیا گیا تو اجتماعی گرفتاریاںہوں گی۔