23 مارچ کی تقریبات : وزیراعظم نے جاوید ہاشمی کو مدعو کر لیا

23 مارچ کی تقریبات : وزیراعظم نے جاوید ہاشمی کو مدعو کر لیا
23 مارچ کی تقریبات : وزیراعظم نے جاوید ہاشمی کو مدعو کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے 23 مارچ کی تقریبات میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کو مدعو کر لیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق ایک وفاقی وزیر نے گزشتہ روز اس سلسلے میں مخدوم جاوید ہاشمی سے رابطہ کیا اور انہیں وزیراعظم کی طرف سے 23 مارچ کی تقریبات میں باقاعدہ شرکت کی دعوت دی ، مخدوم جاوید ہاشمی نے دعوت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا مگر تقریبات میں شرکت کے حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں دیا اور کہا کہ سوچ کر جواب دینگے ۔

واضح رہے کہ ملتان سے مخدوم جاوید ہاشمی کے علاوہ ابھی تک کسی اور سیاستدان کو 23 مارچ کی تقریبات میں باقاعدہ شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے ۔

مزید :

ملتان -