ملتان ایئرپورٹ پر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا ،پائلٹ نے طیارے کو واپس اتار لیا

ملتان ایئرپورٹ پر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا ،پائلٹ نے طیارے کو واپس اتار لیا
ملتان ایئرپورٹ پر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا ،پائلٹ نے طیارے کو واپس اتار لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان کے ایئرپورٹ پرنجی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث پائلٹ نے جہاز کو ہنگامی بنیادوں پر واپس اتار لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن کی انتظامیہ کا کہناہے کہ طیارے نے جدہ جانے کیلئے پرواز بھری تھی لیکن اسی وقت جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث جہاز کے بائیں انجن کو نقصان پہنچا ہے ۔پائلٹ نے فوری طور پر واپس ہنگامی لینڈنگ کی جس کے بعد تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت اتار لیا گیاہے ۔ایئرلائن انتظامیہ کا کہناتھا کہ ماہرین خرابی دور کر رہے ہیں ۔

مزید :

ملتان -