شجاع آباد: بستر نہیں، ایل ایچ وی کا ڈلیوری سے انکار، خاتون نے ہسپتال کے فرش پر بچے کو جنم دیدیا
شجاع آباد (ویب ڈیسک) سکندر آباد بی ایچ یو میں ایل ایچ وی نے مبینہ طور پر خاتون کا ڈلیوری کیس نہ کیا جس پر خاتون نے ہسپتال کے فرش پر ہی بچے کو جنم دیدیا ، تفصیل کے مطابق محلہ کارخانہ کے امام مسجد محمد عثمان نے الزام لگایا کہ وہ بیوی کو ڈلیوری کیلئے رات کو بی ایچ یو سکندر آباد لے کر گیا، عملے نے کوئی توجہ نہ دی اور نہ ہی میری بیوی کو ڈلیوری کیلئے کوئی بیڈ دیا گیا.
ایل ایچ وی نے کہا کہ ہسپتال کا بیڈ ٹوٹا ہوا ہے یہ کہہ کر موبائل پر باتیں کرنے لگی، اس دوران بیوی کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی اور اس نے ہسپتال کے کمرے کے فرش پر ہی بچے کو جنم دیدیا جس پر ایل ایچ وی طیش میں آگئی اور رشتہ داروں سے صفائی کرائی، امام مسجد نے اہل علاقہ کے ہمراہ ہسپتال کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب ہسپتال کے ایم او نے مﺅقف میں کہا کہ ورثاءایل ایچ وی کیخلاف درخواست دیں‘ کارروائی کی جائیگی۔