ملتان ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے دبئی سے آنیوالے مسافروں سے 89 موبائل فون برآمد کرلئے
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)کسٹم حکام نے دبئی سے آنیوالی نجی پرواز کے مسافروں سے 89 موبائل فون برآمد کرلئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئرلائن کی پرواز کے 4 مسافروں سے 89 موبائل فون کو برآمد کرلیا ہے۔کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق پرواز این ایل 762 دبئی سے آئی تھی اور موبائل فونز کی کسٹم ڈیوٹی ادا نہیں کی گئی تھی۔
ملتان ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے دبئی سے آنیوالے مسافروں سے 89 موبائل فون برآمد کرلئے