پانامہ کیس فیصلے کا اردوترجمہ کروارہے ہیں، ہمارا مقصد لوگوں تک اصل کہانی پہنچانا ہے:شاہ محمودقریشی

پانامہ کیس فیصلے کا اردوترجمہ کروارہے ہیں، ہمارا مقصد لوگوں تک اصل کہانی ...
پانامہ کیس فیصلے کا اردوترجمہ کروارہے ہیں، ہمارا مقصد لوگوں تک اصل کہانی پہنچانا ہے:شاہ محمودقریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پانامہ فیصلے کا اردوترجمہ کروارہے ہیں،ترجمہ مکمل ہونے پر اسے لوگوں کو دیں گے ،ہمارا مقصد عوام تک اصل کہانی پہنچانا ہے۔

جمیکا ٹیسٹ، تیسرے روز کا کھیل گراونڈ گیلا ہونے کے باعث تاخیر کا شکار

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سندھ اوردادو کے عوام کاکامیاب جلسہ کروانے پرشکریہ اداکرتے ہیں جبکہ سندھ کی عوام حکمرانوں کی طرزحکمرانی اورکرپشن سے بہت پریشان ہے ۔ پاناماکیس پرتاثردیاگیاکہ فیصلہ حکومت کے حق میں آیاہے حالانکہ حقیقت اس کے بالکل الٹ ہے،عدالت نے پانامہ کیس پر جو فیصلہ سنایا ہے ہم اس کا ترجمہ کروا رہے اور اسے عوام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہماری لڑائی کرپشن کےخلاف ہے او رجو بھی اسکی زد میں گا ہم اس کے خلاف آوازاٹھائیں گے اورکرپشن کے اصولی موقف پرسمجھوتا نہیں کریں گے۔

مزید :

ملتان -