قندیل بلوچ نے پیغام بھجوادیا، مفتی عبدالقوی کا بھی ہنگامی فیصلہ
ملتان (خصوصی رپورٹ)قندیل بلوچ اور مفتی عبدالقوی کی کہانی میں نیا موڑآگیا ہے اوررات گئے قندیل بلوچ نے ایک مرتبہ پھر مفتی عبدالقوی کو موبائل فون پر پیغام بھیج دیا جومفتی عبدالقوی میڈیا کے سامنے لے آئے۔
روزنامہ پاکستان سے گفتگوکرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے بتایاکہ اداکارہ نے رات گئے اُنہیں یکے بعد دیگرے چار سے پانچ ٹیکسٹ میسج بھیجے ہیں جن میں اُنہوں نے اپنے کیے پر معذرت کی ۔ مفتی عبدالقوی کاکہناتھاکہ قندیل بلوچ کی طرف سے موصول ہونیوالے ٹیکسٹ میسج ان کے پاس محفوظ ہیں اور وہ پیش کرتے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ ،پیغامات میں قندیل کا کہناتھاکہ وہ معذرت خواہ ہے ،جو ہوا ہے ، ایسا نہیں ہوناچاہیے تھا۔مفتی عبدالقوی نے میڈیا کے نمائندگا ن کے سامنے قندیل بلوچ کو ایک ٹیلی فونک کال بھی کی جو میڈیا نے دکھا دی۔
دوسری طرف پہلے پہل قندیل بلوچ نے مفتی عبدالقوی کیساتھ ٹٰیلی فونک رابطے کی تردید کی تاہم اُنہیں میڈیا کے سامنے کال کیے جانے کا علم ہونے پر اعتراف کرلیا اور کہاکہ مفتی عبدالقوی مجھ سے بدلہ لیناچاہتے ہیں ، دھمکیاں آرہی ہیں ، اپنا ضمیر مطمئن ہے لیکن معذرت اس لیے کی تھی کہ شاید مفتی صاحب کے چھوٹے چھوٹے بچے ہوں گے ،دھمکیوں سے متعلق سوال کے جواب میں قندیل بلوچ کی آواز بھرآئی اور موصوفہ کاکہناتھاکہ نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں آرہی ہیں ، امجد صابری کو بھی قتل کردیاگیا، مفتی صاحب جو کچھ بھی کریں گی ، ڈٹ کرمقابلہ کروں گی۔