گھریلو جھگڑے پر نوجوان ہوش کھوبیٹھا، ٹاور سے چھلانگ لگادی

گھریلو جھگڑے پر نوجوان ہوش کھوبیٹھا، ٹاور سے چھلانگ لگادی
گھریلو جھگڑے پر نوجوان ہوش کھوبیٹھا، ٹاور سے چھلانگ لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان ہوش کھو بیٹھا اور ٹاور سے چھلانگ لگا دی اور شید زخمی ہوگیا۔

کے الیکٹرک شہر قائد کے باسیوں کے لئے اذیت، آدھاکراچی تاریکی میں ڈوب گیا

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے معصوم روڈ پر نوجوان گھریلوے جھگڑے کے باعث اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھا اور بجلی کے ٹاور پر چڑھ گیا، اہل علاقہ اور ورثاء نوجوان کی تین گھنٹے تک منت سماجت کرتے رہے لیکن اس نے کسی ایک نہ سنی جبکہ واقع کی اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ٹاور کے گر د میٹرس بچھادئیے تاکہ جانی نقصان بچا جا سکے۔آخر کار تین گھنٹے گزرنے کے بعد نوجوان نے ٹھوس جگہ پر چھلانگ لگا دی اور شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔
نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ وہ اس کا بیٹا پاگل ہوگیا ہے کیونکہ وہ ’’زوال‘‘کے وقت باہر گیا تھا اوراسے جنات نے جکڑ لیا ہے جس وجہ سے اس نے چھلانگ لگا دی ہے جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کا ایکسرے کیا گیا ہے جس کے مطابق اس کے جسم کی تمام ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں اور ایمرجنسی میں ڈاکٹر اس کا معائنہ کررہے ہیں

مزید :

ملتان -